ضلع آواران میں کالعدم د ہشت گرد تنظیم بی ایل ایف (BLF) نے معصوم لوگوں کو اغوا کے بعد قتل کرنےکی کاروائیاں شروع کی ہیں۔
حالیہ دنوں میں آواران میں درجہ ذیل دہشت گردی کی کاروائیاں پیش آئی ہیں:
مورخہ 25 اپریل 2020کو کالعدم تنظیم بی ایل ایف (BLF) کے دہشت گردوں نے رسول بخش بازار پیراندار میں سرور ولد نور بخش نامی شخص کے گھر پر دھاوا بولا اور گھر کے معصوم افراد پر بھیمانہ تشدد کیا جس میں مذکورہ شخص کے بوڑھے ماں باپ اور خواتین بھی شامل تھیں۔ بعد ازاں دہشت گردوں نے سرور ولد نور بخش کو گن پوائنٹ پر اغوا کرکے دہشت گرد کمانڈر لیاقت کیمپ بمقام گیچیک منتقل کیا اور خدشہ ہے کہ مذکورہ مغوی شخص کو تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا ہے۔ مغوی سرور انتہائی غریب خاندان سے تعلق رکھتا تھا ۔پسماندگان میں ایک بیوہ اور بوڑھے ماں باپ شامل ہیں۔
مورخہ 7 مئی 2020ء کو تحصیل مشکے کے گاوں منگولی میں کالعدم تنظیم بی ایل ایف (BLF) لیاقت گروپ کے چار کارندوں نے خودکار ہتھیاروں سے برکت ولد جمعہ کے گھر پر حملہ کیا ۔اور مذکورہ شخص کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔ برکت کا تعلق بھی انتہائی غریب اور شریف خاندان سے ہے مقتول کی ایک بیوہ اور پانچ چھوٹے چھوٹے بچے ہیں۔ برکت اپنے خاندان کے واحد کفیل تھا۔ دہشت گردوں نے مقتول کی بیوہ کو شدید زخمی کیا اور معصوم بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ ظالموں نے زوجہ اور بچوں کے سامنے برکت کو سر پر گولیاں مار کر قتل کر دیا۔
مورخہ 8 مئی 2020ء کو تحصیل آواران کے گاوں ماشی میں کالعدم تنظیم بی ایل ایف (BLF) لیاقت گروپ نے نذیر چگور ولد دُر محمد کو ان کے دکان کے سامنے اس وقت فائر کرکے زخمی کیا جب وہ نماز کے لیے مسجد جارہا تھا۔ نذیر کا قصور یہ ہےکہ وہ بلوچستان خصوصاً آوران میں دہشت گردوں کی معصوم عوام کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں کا مخالف اور علاقے میں جلد امن کا خواہاں ہے۔ پاک آرمی نے زخمی کو فورا سول ہسپتال پہچایا جہان پر پاک آرمی کےڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد کراچی منتقل کر نے کا فیصلہ کیا ۔ پاک آرمی نے فوجی ہیلی کاپٹرمنگوا کر زخمی کو CMH ملیرمنتقل کیا۔
ماہ رمضان میں معصوم لوگوں کے خلاف دہشت گردوں کی گھناونی کاروإئیاں ان کی مایوسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اور دہشت گرد عناصر کسی رحم کے مستحق نہیں۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد اور پرعزم ہے۔ انشاءاللہ فورسسز غیوربلوچ عوام کے تعاون سے وطن اور امن کے دشمنوں کا جلد قلع قمع ہوگا اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ اور معصوم عوام اور سیکورٹی فورسسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
مذکورہ بالا حملوں میں کالعدم تنظیم بی ایل ایف (BLF) لیاقت گروپ کے مندرجہ ذیل دہشت گرد شامل ہیں:-
1۔ کمانڈر لیاقت عرف سنگر، سکنہ درمانی بینٹ۔ 2۔ اختر عرف علی شیر، سکنہ جکڑو 3۔ درمان عرف حاجی، سکنہ جکڑو۔ 4۔ طالب عرف مودی، سکنہ دُراسکی۔ 5۔ واحد عرف جمال، سکنہ بنڈکی منگولی۔ 6۔ امین عرف جی آر، سکنہ کُچ پیراندر۔ 7۔ صدیق سکنہ کُچ پیراندار۔ 8۔ واحد عرف ڈبلیو ، سکنہ درمانی بینٹ۔ 9۔ دلمراد عرف میجر، سکنہ گزی پیراندر ۔ 10۔ حضور عرف ذوبو، سکنہ درمانی بینٹ۔ 11۔ شوکت عرف تمبورو ، سکنہ زیارت ڈن