بلوچستان کا خوبصورت شھر ژوب

ژوب بلوچستان کی تحصیل ہے۔ اور یہ ضلعی صدر  کا مقام بھی  رکھتا ہے ۔ژوب کی آبادی تقریبا85 لاکھ پر مشتمل ہے۔ یہ دریائے ژوب کے کنارے واقع ہے ۔سطح سمندر سے 1426 میٹر (468 فٹ) کی بلندی پر واقع ہے۔ اس  شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گرمیوں میں 40 اور سردیوں میں منفی 5 تک چلا جاتا ہے۔

اور یہاں کی کاریز ( پانی کی نالی ) بہت مشہور ہیں ۔جہاں کا پانی صدیوں سے اس علاقے کے کام آ رہا ہے۔ اس کو ژوب کا نام ذوالفقار علی بھٹو نے 1976ء میں دیا تھا جس کا مطلب ابلتہ ہوئا پانی  ہے۔کیونکہ اس کی کاریزوں (پانی کی نالیوں ) میں سے پانی ابل ابل کر باہر آتا ہے سوائے قحط کی صورتحال کے۔ اس کی پرانا مقامی نام اپوزئی تھا جسے 1889ء میں انگریزوں نے فورٹ سنڈیمن کا نام دیا تھا۔ یہ افغانستان کے بہت قریب ہے اور پاکستان ریلوے کی بلوچستان میں ایک حد بھی ہے۔ ریل کا راستہ کوئٹہ کے ساتھ منسلک ہے براستہ سڑک کوئٹہ سے تقریبا 375 کلومیٹر  اور ڈیرہ غازی خان  سے تقریبا 200 کلومیٹر کی مسافت  پر  واقع  ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں