این ایچ اے نے بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں پر تعمیراتی کام شروع کر دیا

این ایچ اے نے بلوچستان کے ترقیاتی منصوبے میں شامل ہوشاب سے آواران اور خضدار سیکشن پر 168 کلومیٹر سڑک کی تعمیر کا کام شروع کی دیا ہے جبکہ اس منصوبے پر کُل 32 ارب روپے لاگت آئے گی۔جنوبی بلوچستان ڈویلپمنٹ سکیم کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ ترقیاتی بجٹ میں منظور شدہ منصوبوں کی فہرست سازی، فنڈز کی تقسیم اور منظور شدہ منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔جنوبی بلوچستان کے ترقیاتی کاموں میں سے 90 فیصد منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے اور وفاقی ترقیاتی بجٹ 2021-22 میں 234.315 ارب روپے شامل کیے گئے ہیں۔سی ڈی ڈبلیو پی نے چینی گرانٹ کے ذریعے گوادر پورٹ پر 1.2 ایم جی ڈی پلانٹ کی تنصیب کی منظوری دے دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں