شاہین شاہ آفریدی کے نام ایک اور اعزاز

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پاکستان کی جانب سے تیز ترین 50 وکٹیں مکمل کرنے والے بولرز کی فہرست میں شامل ہوگئے۔

شاہین شاہ آفریدی ون ڈے میچز میں 50 وکٹیں مکمل کرنے والے پاکستانی بولرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے۔21 سالہ شاہین شاہ آفریدی نے 24 میچز میں 50 وکٹیں حاصل کیں، حسن علی نے بھی 24 میچوں میں ہی 50 وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے یہ اعزاز 26 اننگز کھیلنے کے بعد اپنے نام کیا تھا۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز جیتنے میں شاہین شاہ آفریدی نے اہم کردار ادا کیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے 3 میچوں میں 194 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے پہلے میچ میں 61 رنز دے کر 2 جبکہ دوسرے میچ میں 75 رنز کے عوض صرف ایک وکٹ اپنے نام کی، تیسرے مقابلے میں 58 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں