یوم پاکستان پریڈ جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

Loading

یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی پریڈ کو شدید موسم اور بارش کی پیشنگوئی کی وجہ سے ملتوی کیا گیا تھا جو آج جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ گذشتہ برس کورونا وائرس کی وجہ سے پریڈ کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکا تھا۔پاکستان کی تینوں مسلح افواج بری فوج، فضائیہ اور بحریہ کے علاوہ سٹرٹیجک فورسز نے فوجی قوت کا اظہار کیا۔ پریڈ دیکھنے والوں میں فوجی حکام، سفارت کار، حکومتی شخصیات، سیاسی رہنما اور عوام کی ایک کثیر تعداد شامل تھی۔ کورونا وائرس کی موجودگی اور پھیلاؤ کے دوران مسلح افواج کے اہلکار اور پریڈ دیکھنے والے تماشائی دونوں ہی حکومت کی تیار کردہ احتیاطی تدابیر (ایس او پیز) پر عمل کرتے ہوئے پریڈ سے لطف اندوز ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں