گورنر سندھ عمران اسماعیل کا وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر کے ساتھ صوبہ کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے اجلاس
وفاقی وزیر نج کاری محمد میاں سومرو بھی اجلاس میں موجود
اراکین قومی اسمبلی آفتاب صدیقی اور نجیب ہارون اسلام آباد سے جبکہ اراکین صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی،حلیم عادل شیخ ،حسنین مرزا ،سعید آفریدی کراچی سے شریک ہوئے
اجلاس میں ثمر علی خان،عدنان اصدر ،اشرف قریشی اور متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی
اجلاس میں صوبہ سندھ میں تعمیر وترقی کے وفاقی منصوبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
شہر قائد میں پانی اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل کے اقدامات پر بھی غور
وفاقی حکومت کو صوبہ سندھ کے عوام کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے۔ گورنر سندھ
سندھ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، وفاقی حکومت صوبہ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ گورنر سندھ
گرین لائن کی بسیں اس سال دسمبر سے آنا شروع ہو جائیں گی۔ گورنر سندھ
کے فور کراچی کے شہریوں کو پانی کی فراہمی کا اہم منصوبہ ہے۔گورنر سندھ
اسے ہر حال میں مکمل کریں گے۔گورنر سندھ
سندھ انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی کی صلاحیت بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔گورنر سندھ
وزیر اعظم کی ہدایت پر صوبہ سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کو خصوصی اہمیت دی جارہی ہے۔اسد عمر
کے فور پر ریویو کمیٹی کی سفارشات 4 ماہ گذرنے کے باوجود حکومت سندھ کی ٹیکنیکل کمیٹی سے ابھی تک وفاقی حکومت کو موصول نہیں ہوئی ہیں ۔اسد عمر
وفاقی حکومت کے فور منصوبہ کے ضمن میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔اسد عمر