گوادر: شہریوں کو صاف پانی مہیا کرنے کے لیے حکومت بلوچستان کامختلف منصوبوں پر کام جاری ہے ۔۔۔

Loading

گوادر میں شہریوں کو صاف پانی مہیا کرنے کے لیے حکومت بلوچستان کا مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔اداره ترقیات گوادر نے شہر میں بلاتعطل صاف پانی فراہمی کیلئے گوادر شہر کو دو نئے تعمیر شدہ ڈیمز شادی کور اور سوڈ ڈیم کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے جو کہ 152 کلومیٹر پر مشتمل پائپ لائن بچھایا گیا ہے۔ روزانہ شہر کو 30لاکھ گیلن پانی کی بلاتعطل فراہم کیا جاتا ہے۔ جبکہ شہر کے اندر نئی ڈسٹربیوشن لائن ڈالی جارہی ہے جو کہ تکمیل کہ آخری مراحل میں ہے۔ شہر کے تین مختلف مقامات پر تین انڈر گراؤنڈ واٹر اسٹوریج ٹینک تعمیر کیئے جارہے ہیں جنکی مجموعی اسٹوریج کپسٹی تقریباً ساڑھے تین ملین گیلن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں