گوادر ترقی کی راہ پر گامزن

Loading

پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) آج حقیقت بن رہا ہے، گوادر منصوبے سے بلوچستان ترقی کرے گا اور ملک میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔گوادر میں چین نے پاکستان کو پائیدار توانائی کے منصوبے دیئے ہیں اور فری زون گوادر بندرگاہ کا لازمی جزو ہے۔گوادر ایکسپو کا انعقاد حکومت کا اہم اقدام ہے، سی پیک منصوبے کی بدولت گوادر فری زون، ایکسپریس وے و دیگر منصوبے آج حقیقت ہیں اور یہ منصوبے خطے میں خوشحالی کا باعث بنیں گے۔

سی پیک منصوبے دو اصولوں پر انحصار کرتے ہیں، پہلا اصول مالی استحکام اور دوسرا ماحولیاتی تبدیلی کا خیال رکھنا جبکہ اگر ہم ان دونوں اصولوں پر عمل کریں تو نہ صرف ہم پاکستان بلکہ خطے کی ضروریات کو بھی پورا کرسکتے ہیں۔

Description: گوادر پورٹ سے قوم کے لیے خوشخبری آگئی، آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں ڈائریکٹرسی پیک نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے لیے گیم چینجر ہے اور آج سی پیک کے خواب کی تعبیر ہو رہی ہے اور یہ آنے والی نسلوں کے لیے چینی صدر کی جانب سے تحفہ ہے۔گوادر بندرگاہ خطے کے ممالک کو آپس میں منسلک کرتی ہے، گوادر فری زون بہترین منصوبہ ہے اور یہ نتائج فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بلوچستان کی خوشحالی کا باعث بنے گا جبکہ مجھے امید ہے کہ موجودہ حکومت کے گوادر سے متعلق منصوبے جاری رہیں گے۔بلوچستان میں دنیا کی خوبصورت ترین ساحلی پٹی موجود ہے اور اس پٹی کو تمام خطرات سے بچانے کے لیے صوبائی حکومت کو کردار ادا کرنا پڑے گا گوادر کو دنیا کا ماڈرن سٹی بنانے کے لیے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی اور ایسا شہر بنانا ہوگا جو آنے والی نسلوں کے لیے کارگر ثابت ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں