گوادر بم دہماکہ : معصوم بچوں کی شہادت ۔ حیات بلوچ پر واویلا کرنے والےاس سانحہ پر کیوں خاموش ہیں؟

Loading

پورا مکران خاموش ہے.
جب حیات پر گولیاں برسائی جاتی ہیں تو پورا مکران سراپا احتجاج ہوتا ہے، جب برمش کی ماں کو شہید کیا جاتا ہے تو پورا مکران سراپا احتجاج ہوتا ہے.
جب معصوم جان قدیر پر ظلم کرکے شہید کردیا جاتا ہے تو پورا مکران سراپا احتجاج ہوتا ہے…
لیکن گوادر کے چار معصوم ننھے پھولوں کو شہید کردیا جاتا ہے تو مکران نیند کی آغوش میں چلا جاتا ہے…
ہر جانب سے لب سی لئے جاتے ہیں…..کیونکہ اس واقعے کا زمہ دار ایک نام نہاد کالعدم بلوچ تنظیم ہوتا ہے….اس بزدل تنظیم کے ڈر سے کھل کر کوئی بھی واقعے کی مذمت کرنے کی جرات نہیں کرتا….اگر یہ چاروں ننھے شہید دھماکے کے بجائے فورس کی گولیوں کا نشانہ بنتے تو اب تک پورا مکران سراپا احتجاج ہوتا….ہماری مفافقت کی کوئی حد نہیں…حیات بلوچ کے واقعے پر چلانے والے انسانیت کا راگ الاپنے والے گوادر چار بچوں کی شہادت پر کیوں خاموش ہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
ثنا بلوچ
اختر مینگل
بلوچ یکجہتی کمیٹی
سول سوسائٹی
نواب رئیسانی
حق پرست
قوم پرست
بی ایس او
ان سب کو سانپ سونگھ گیا ہے،پوری بلوچ قوم اس واقعہ پر ان ذمہ داروں سے سوال کررہی ہے ۔اور اس سانحہ کی پرزور مذمت کرتی ہے ۔کیونکہ چند گمراہ لوگوں بی ایل اے کا مجموعہ بلوچستان کے شہریوں کا قتل عام کررہا ہے ۔اس کے خلاف اب یکجا ہوکر آواز اٹانے کی ضرورت ہے ۔
اب معلوم ہو ہی گیا ہے کہ اصل ڈکٹیٹر اور ظالم کون ہے جسکی مزمت اور نام لینے سے ہر شخص خوفزدہ ہے۔….

تحریر : بامسار بلوچ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں