گرمی کے موسم میں گرمی کو کم کرنے کے لیے تھادل کا استعمال کرنا صحت کے لیے مفید ہے۔ موسم گرما میں بلوچستان کے علاقوں کا درجہ حرارت50 ڈگری تک پہنچ جاتا ہے تو گرمی کے موسم کے آغاز سے ان علاقوں کی شاہراہوں کے مختلف مقامات پر رنگ برنگے اسٹال سج جاتے ہیں جس میں خود ساختہ طور پر تیار کردہ مشروب تھادل فروخت کیا جاتا ہے۔ تھادل کی تیاری پہلے ہاتھ سے کی جاتی تھی لیکن جدید دور کے ساتھ ساتھ اس میں جدت آگئی ہے اس مشروب میں شامل کیے والے تمام اجزاء کو ایک بڑی سی مکسر مشین میں ڈال کر تھادل تیار کیا جاتا ہے تھادل انسانی جسم کے لئے انتہائی مفید ہے۔