کورونا ویکسین بچوں کو دینے پر غور ہو رہا ہے، سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین

Loading

پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا ویکسین کے ٹرائلز بچوں پر نہیں ہوئے، مستقبل میں کورونا ویکسین بچوں کو دینے پر غور ہو رہا ہے، لیکن حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نوشین حامد نے بتایا کہ حکومت نے پرائیویٹ سیکٹر کو ویکسین منگوانے کے لیے فیسی لیٹیٹ کیا ہے، پرائیویٹ سیکٹر محدود تعداد میں ہی ویکسین منگوا سکتا ہے۔ پارلیمانی سیکریٹری صحت نے کہا کہ کل مزید 5 لاکھ ویکسین کی ڈوزز آجائیں گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کا انحصار پرائیویٹ سیکٹر پر نہیں ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں