کورونا وائرس کی تیسری لہر سے بلوچستان زیادہ متاثر ہے، لیاقت شاہوانی

Loading

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر سے بلوچستان زیادہ متاثر ہورہا ہے، صوبے میں کورونا کے مریضوں میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔ صوبائی ترجمان لیاقت شاہوانی نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں کورونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے سے کیسز مزید بڑھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام احتیاط کریں، اگر عوام کورونا ایس او پیز پر عمل نہیں کرتی تو سخت اقدامات اٹھانے پر مجبور ہونگے اور یہی این سی او سی کی ہدایات بھی ہیں ۔لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ کورونا کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے کھیلوں کی سرگرمیوں پر شام 6 بجے کے بعد پابندی ہوگی جبکہ کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کل سے کوئٹہ میں عوامی اجتماعات پر پابندی لگادی ہے، کورونا کی لہر میں سرکاری ملازمین کا احتجاج مناسب نہیں، عوام نے تعاون نہیں کیا تو اسپاٹ لاک ڈاؤن کی طرف جائیں گے۔لیاقت شاہوانی نے کہا کہ فنانس ڈیپارٹمنٹ سرکاری ملازمین کے الاؤنسز کیلئے کام کررہا ہے، ملازمین حکومت پر اعتماد کریں اور دھرنا ختم کریں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں