آئین پاکستان کے آرٹیکل 27 کے تحت وفاقی حکومت کی آسامیوں پر ابتدائی تقرریوں کے لئے بلوچستان کے لئے 6 فیصد کوٹہ مختص ہے جس پر کسی بھی سابقہ حکومت نے کبھی بھی عملدرآمد نہیں کیا اور بلوچستان کا حق مارتے رہے، وزیراعظم عمران خان کا شکر گزار ہوں کہ انھوں نے پسماندہ ترین صوبہ کو اس کا آئینی حق من و عن دینے کا آغاز کر دیا ہے۔ ~ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری
آرٹیکل 27 کے تحت وفاقی حکومت کی آسامیوں پر ابتدائی تقرریوں کے لئے بلوچستان کےلئے 6 فیصد کوٹہ پر سختی سے عملدرآمد کےلیے وزیراعظم پاکستان نے تمام وفاقی وزارتوں/محکموں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ کوٹہ کو یقینی بنانے کے لیے 30 دن کے اندر انھیں خالی آسامیوں کا ریکارڈ مہیا کیا جائے۔ ~