وفاقی حکومت کی خصوصی ہدایات پر کرونا وائرس کے پیش نظر بیرون ملک پھنسے صوبہ بلوچستان کے لوگوں کے لیے خصوصی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے اور آج شارجہ سے ایرعربیہ کی فلائٹ نمبر نمبر G9 -568 شارجہ سے 170 مسافروں کو لے کر کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ لینڈ کر گئی. اس پرواز میں جہاز کے 6 کریو ممبر بھئ تھے. اس موقع پر سول ایوی ایشن اتھارٹی، محکمہ صحت اور دوسرے متعلقہ اداروں نے SOPs کے مطابق مکمل انتظامات کر رکھے تھے اور ان مسافروں کی مکمل تھرمل اسکرینگ اور انکے COVID 19 کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے کوئی کرونا وائرس کا مشتبہ شخص نہیں تھا. اس موقع پر جہاز اور ایئرپورٹ کو مکمل طور پر ڈس انفیکٹ کر دیا گیا. مسافروں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان، وزیراعلی بلوچستان میر جام کمال خان اور معاون خصوصئ وزیر اعظم برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا کہ ان کی کاوشوں کی بدولت انکی وطن واپسی ممکن ہوئی.