کوآرڈینیٹر ٹو وزیراعلی بلوچستان و نائب صدر بلوچستان عوامی پارٹی میرعبدالرؤف رند کا پیپلز پارٹی کے رہنماسابق وفاقی وزیر ڈاکٹر آیت اللہ درانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

Loading

کوآرڈینیٹر ٹو وزیراعلی بلوچستان و نائب صدر بلوچستان عوامی پارٹی میرعبدالرؤف رند نے پیپلز پارٹی کے رہنماسابق وفاقی وزیر ڈاکٹر آیت اللہ درانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بھائی حاجی ظاہر درّانی سے اظہارِ تعزیت کیا ہے، انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک منجھے ہوئے سیاستدان اور ایک نفیس انسان تھے، بلوچستان کی سیاست میں ان کا ایک اہم کردار رہا ہے، انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، انہوں نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائیں اور پسمندگان کو صبرِ جمیل عطاء فرمائیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں