کائنات کے عظیم الشان عاشق رسول حضرت محمد ﷺ حضرت بلال حبشی رضی اللہ تعالٰی عنہ

Loading

حضرت بلال حبشیؓ اتنی شدّت کا عشق مصطفیٰ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم ان کے دل کو عطاء کیا گیا۔ نصیب دیکھیں۔ عشق دیکھیں۔ اور محبوب بھی دیکھیں۔ اللّه اللّه

کس قدر ظلم ڈھائے گئے،تپتی ریت پر رسی سے باندھ کر گھسیٹا گیا۔ جلتے کوئلوں پر لٹایا گیا، گلے میں رسی ڈال کر کھینچا گیا،‏لیکن جس دل میں عشق مصطفیٰ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کی شمع جل جاۓ، تو کیسے ممکن کہ دنیاوی مظالم اسے پیچھے کر سکیں۔ سوچئے تو سہی کس قدر دل افروز نظارہ ہوگا جب آقا کریم صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم نے حکم دیا ہوگا۔ بلال اذان دو، بلال نے اذان دی ہوگی اور ہر عاشق‏رسول صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کا سینہ اللّه، احد احد کے نور سے بھر گیا ہوگا۔ کیا پرکیف نظارہ ہوگا جب کہا ہوگا اشھد ان محمّد رسول اللّه اور حضرت محمّد رسول اللّه بلالؓ کے برابر کھڑے ہوں گے اس قدر عشق کے اسلام قبول کرنے کے بعد ہر جگہ آپ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کے‏ساتھ ساتھ سفر کرتے رہے۔ پھر محبوب صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کی جدائی کے بعد اذان دینا چھوڑ دی، شہر محبوب چھوڑ دیا، جہاں قدم قدم پر محبوب صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کی یادیں بکھری ہوئی تھیں۔‏آپ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کے وصال کے بعد نواسہ رسول صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کی فرمائش پر ایک بار اذان دی اور اشہد ان محمّد رسول اللّه کہنے پر مجمع کی طرف دیکھا اور وہ محبوب چہرہ‏جس کو دیکھ کر راحت قلب و جاں محسوس ہوتی تھی،اس چہرہ مبارک کو نہ پا کر غش کھا کر بیہوش ہوگئے وصال کے دن کا عید کے دن کی طرح انتظار کرنے لگے کا کہ محبوب صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم سے ملاقات کا وقت آئے گا۔ اور سوچئے تو بعد از وصال کیا جاں فزا‏ملاقات کی ہوگی محبوب سے۔ لطف کیسا ہوگا اس ملاقات کا۔ کملی والے کا چہرہ دیکھ کر آنکھیں کیسے ٹھنڈ پا گئیں ہوں گی ان کی۔

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ ﷺ

May be an image of text

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں