گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا عظیم دوست اور ہمسایہ ملک ہے جنہوں نے پچھلے 70سالوں کے دوران پاکستان کا ہر مشکل گھڑی میں ساتھ دیا ہے، دونوں ممالک کے باہمی تعاون اور افہام و تفہیم سے مشترکہ روشن مستقبل کو یقینی بنانے کا خواب سچ ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان میں تعینات چین کے قونصل جنرل (Mr Li Beijian)سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چائنا اورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین (Mr. Zhang Baozhong) اور چیرمین ایم آر ڈی ایل (He – Zuping) بھی موجود تھے۔ گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا عظیم دوست اور ہمسایہ ملک ہے جنھوں نے پچھلے ستر سال کے دوران پاکستان کا مشکل کی ہر گھڑی میں ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے باہمی تعاون اور افہام و تفہیم سے مشترکہ روشن مستقبل کو یقینی بنانے کا خواب سچ ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ جان لیوا عالمی وبا کوویڈ-نائنٹین کے دوران چین کا قائدانہ کردار خراجِ تحسین کے مستحق ہے۔