چین پاکستان اقتصادی راہداری۔ایک دہائی کی نتیجہ خیز کامیابیاں۔۔۔

Loading

چین پاکستان اقتصادی راہداری۔ایک دہائی کی نتیجہ خیز کامیابیاں رواں سال “بیلٹ اینڈ روڈ ” چین پاکستان اقتصادی راہداری کے آغاز کی دسویں سالگرہ ہے۔سی پیک منصوبہ چین اور پاکستان کی مشترکہ کوششوں سے بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر میں تعاون کی ایک شاندار مثال بن چکا ہے۔ اس منصوبے کے تحت گوادر پورٹ، توانائی کے منصوبے، ٹرانسپورٹیشن اور انفراسٹرکچر کی تعمیر دس سالوں سے جاری ہے جو نہایت نتیجہ خیز رہی ہے۔آج گوادر پورٹ کا مقام ماہی گیروں کا ایک چھوٹا سا گاؤں نہیں رہا بلکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا ایک چمکتا ہوا موتی ہے۔ گوادر پورٹ پر ایک کثیر المقاصد ٹرمینل تعمیر کیا گیا ہے جس میں بیس ہزار ٹن وزنی تین برتھیں ہیں، جس سے سمندری راستے کھل رہے ہیں۔ گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی طرف جاتا ہے۔ گوادر آزاد تجارتی زون کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے جس میں فرٹیلائزر، فشری پروسیسنگ، زرعی ترقی، سیاحت اور بینکاری سمیت 46 ادارے موجود ہیں جبکہ آزاد تجارتی زون کا دوسرا مرحلہ زیر تعمیر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں