چین اور پاکستان کی دوستی ایک تناور درخت کی شکل اختیار کر گئی ہے،چینی سفیر جون

Loading

اقوام متحدہ کے سفیروں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے سفیر جانگ جون کا کہنا ہے کہ چین اور پاکستان کے مابین پچھلے 70 سالوں میں دوستی ایک “تناور درخت” کی شکل اختیار کرچکی ہے اور دو طرفہ عوام کے درمیان دلی وابستگی قائم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان آہنی بھائی ہیں اور انھوں نے گذشتہ برسوں میں ہر آزمائش کے وقت میں دوستی کی اعلٰی مثال قائم کی ہے۔ یہ اجلاس اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کے زیر اہتمام کیا گیا تھا اور اس کی صدارت پاکستانی سفیر منیر اکرم نے کی۔ چینی سفیر نے اقوام متحدہ کے قیام امن کے امور میں پاکستان کی شراکت کی نہایت تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی امن کو فروغ دینے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ 2030ء کے عالمی ترقیاتی ایجنڈے کے نفاذ میں بھی سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سی پیک کے بعد چین مسلسل چھ سالوں سے پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بن گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں