چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں پاک افغان بارڈر چمن کی بندش سے پیدا ہونے والی صورتحال اور اس مسئلہ کے مستقل بنیادوں پر حل سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ

Loading

چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں پاک افغان بارڈر چمن کی بندش سے پیدا ہونے والی صورتحال اور اس مسئلہ کے مستقل بنیادوں پر حل سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا. اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ حافظ عبدالباسط، سیکرٹری انڈسٹریز حافظ عبدالماجد، سیکرٹری لیبر بشیر خان بازئی، کمشنر کوئٹہ ڈویڑن عثمان علی خان اور اینٹیلیجنس اداروں کے حکام نے شرکت کی. چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان بارڈر بندش کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کیا جائیگا کیونکہ سرحد کی بندش سے مقامی لوگوں کا روزگار وابستہ ہے جس سے سینکڑوں خاندان متاثر ہو رہے ہیں جبکہ صوبائی حکومت مقامی لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے. اجلاس کو بتایا گیا کہ 12 سے 15 ہزار لوگوں کا ذریعہ معاش یہی ہے کہ سامان بارڈر کے درآمدی اشیاء کے کاروبار سے ہے چیف سیکرٹری نے کہا کہ باڈر کے معاملے کو مستقل بنیادوں پر حل اور تاجروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہر ممکن کوشش کو یقینی بنایا جائیگا اجلاس میں مسئلے کے مستقل بنیادوں پر حل کیلئے مختلف تجاویز بھی دی گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں