چمن: پاک افغان سرحد کی بندش کے حوالے سےکمشنر کویٹہ ڈویژن عثمان علی خان چمن پہنچ گیا چمن پاک افغان باڈر کھولنے کے متعلق کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور آل پارٹیز، تاجر اتحاد چمن کے درمیان مذاکرات ہوئے. مذاکرات میں پاک افغان بارڈر پر ڈیڑھ ماہ سے جاری دھرنے کے کمیٹی سے تجاویز لئے اور چمن بارڈر کی بندش سے پیدا ہونے والی صورتحال اور مستقل بنیادوں پر حل سے متعلق امور پر تفصیلی بحث ہوئی اور دھرنے کے شرکاء نے غریب دیہاڑی دار طبقے اور پیدل آمد و رفت کیلئے باب دوستی کھولنے کی تجاویز اور مطالبات پیش کئے جو کمشنر کویٹہ ڈویژن احکام بالا سے زیر بحث لائے جائینگے. اس موقع پر کمشنر نے آل پارٹیز، تاجر اتحاد اور محنت کش طبقے کے نمائندوں سے کہا کہ دھرنے میں پھنسے ہوئے تاجروں کے کانٹیرز گاڑیوں کو چھوڑ دیا جائے. آپ کے جائز مطالبات کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے اقدامات کریں گے.