پی ٹی اٸی کا سندھ حکومت کیخلاف نیب میں جانے کا اعلان

Loading

پی ٹی آئی کا سندھ حکومت کیخلاف نیب میں جانے کا اعلان
تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سندھ نے سندھ حکومت کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) میں شکایات لے جانے کا اعلان کر دیا۔
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کراچی میں حلیم عادل شیخ کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔
اس موقع پر فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بلایا جائے تو وہ جاتے نہیں، امتیاز شیخ کے خلاف بھی تحقیقات ہونی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں جوکام ہوتا ہے اس کے لیے 52 فیصد رشوت لی جاتی ہے، نیب میں ہم بھی شکایت درج کرائیں گے۔
فردوس شمیم نقوی کا مزید کہنا ہے کہ یہ لوگ کراچی کو کچھ نہیں دیں گے، صرف یہاں سے پیسہ لوٹیں گے، دعا کرتا ہوں کہ زرداری اور شریف کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں