پی ایس ایل 6 کے میچز چند دنوں کیلئے ملتوی کیے جانے کا امکان، ذرائع

Loading

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 کے میچز چند دنوں کیلئے ملتوی کیے جانے کا امکان ہے۔ پی ایس ایل 6 کے میچز چند دنوں کیلئے ملتوی کیے جانے کا امکان ہےذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کے پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ آنے میں وقت لگ سکتا ہے۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم سے سیکورٹی ہٹا دی گئی ہے، اطراف میں بھی سیکورٹی نظر نہیں آرہی۔ خیال رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیگ اسپنر فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد کل کھیلے جانے والے میچ کو موخر کر دیا گیا تھا۔اکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی کا کہنا ہے کہ پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 کا کوئی میچ ملتوی نہیں ہوگا، میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔سمیع الحسن برنی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کل سے 244 پی سی آر ٹیسٹ کروائے ہیں، فواد احمد پوزیٹو ہوئے تھے، 244 میں سے تین افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں