پولیتھین بیگز استعمال کرنے اور اِس میں اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی

Loading

کوئٹہ ایڈمنسٹریٹر طارق جاوید مینگل کے ہدایات کے مطابق میونسپل میجسٹریٹ عبدالباسط بزدار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے گزشتہ روز جاری کردہ آرڈر اور بلوچستان انوائیرنمنٹ پروٹیکشن ایکٹ 2012 کے سیکشن 24 کے تحت منان چوک شارع اقبال و ملحقہ علاقوں میں عوامی آگاہی کے لئے مختلف بڑے اور چھوٹے کاروباری مراکز کا دورہ کیا اور پولیتھین پلاسٹک پائے جانے پر اسے ضبط کر کہ تنبیہ دی گئی کہ بائیو ڈی گریڈیبل پلاسٹک بیگز اور دیگر ماحول دوست بیگز کا استعمال کیا جائے تا کہ ماحول کو آلودگی سے پاک کیا جا سکے اور سیوریج بندش کا شکار نا ہو. انھوں نے مختلف شاپنگ مال، میڈیکل سٹورز، بیکری و دیگر کاروباری مراکز پر جا کر فرداً فرداً تمام دوکانداروں کو آگاہی دی اور کہا کہ اگلی بار غیر قانونی بیگز پائے جانے اور اس کے استعمال پر اینوائیرنمنٹل پروٹیکشن آرڈر کے تحت 20 ہزار سے 5 لاکھ تک جرمانہ کیا جائے. میونسپل مجسٹریٹ عبدالباسط بزدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس اور تمام تاجر برادری ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں