پریڈ میں خواتین دستے کی مارچ حقیقی عورت مارچ ہے،اداکارہ عتیقہ اوڈھو

Loading

سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے یومِ پاکستان پریڈ میں خواتین دستے کی مارچ کو حقیقی عورت مارچ قرار دیا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر پریڈ میں شامل خواتین کی تصویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی عورت مارچ یہ ہے۔اداکارہ نے لکھا کہ ’یہ وہ مارچ ہے جسے ہم ہر 23 مارچ کو دیکھتے ہیں اور یہی مارچ ہمیں پاکستان کی حقیقی کہانی سناتی ہے۔عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ ماشاءاللّٰہ سے خواتین ہر میدان میں آگے بڑھ رہی ہیں۔واضح رہت کہ وفاقی دارالحکومت میں موسم کی خرابی کے باعث پریڈ 23 مارچ کی بجائے 25 مارچ کو ری شیڈول کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں