پاک فضائیہ کا عظیم فائٹر پائلٹ ایم ایم عالم کو خراج عقیدت

Loading

پاکستان کے بہادر سپوت اور جنگ ستمبر کے ہیرو ایم ایم عالم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے ان کے یوم ولادت پر ایک مختصر دستاویزی فلم نشر کر دی۔ 6 جولائی 1935 کو کلکتہ میں جنم لینے والے محمد محمود عالم کا خاندان قیام پاکستان کے وقت مشرقی پاکستان منتقل ہو گیا تھا۔ ملکی سرحدوں کی حفاظت کے جذبے سے سر شار عالم نے 1953 میں پاک فضائیہ میں کمیشن حاصل کیا۔ جنگ ستمبر میں سکواڈرن لیڈر عالم دشمن کے لیے پیام اجل ثابت ہوئے۔ انہوں نے 7ستمبر 1965 کو ایک مشن کے دوران پانچ بھارتی جہاز گرا کر ایک نا قابلِ فراموش کارنامہ سر انجام دیا۔ انہوں نے اس جنگ میں مجموعی طور پر بھارت کے نو طیارے تباہ کیے اور دو کو جزوی نقصان پہنچا یا۔ان کی بہادری کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں دو مرتبہ ستارہء جرآت سے نوازا۔ عالم کا شمار ان غازیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے پاک فضائیہ کو دشمن پر واضح برتری دلوائی اور قومی پرچم کو سربلند رکھا۔ ایم ایم عالم پاک فضائیہ کے فائٹر پائلٹس کے لیے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں۔اور ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں