طویل ساحل سمندر‘ قیمتی معدنیات کے بیش بہا ذخائر اور جغرافیائی اہمیت کا حامل بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔اس کا رقبہ 347190 مربع کلو میٹر ہے جو پاکستان کے کل رقبے کا43.6فیصد حصہ بنتا ہے جبکہ اس کی آبادی 1998ءکی مردم شماری کے مطابق 65لاکھ65ہزار885نفوس پر مشتمل تھی۔ادارہ شماریات پاکستان کی جانب سے 15مارچ سے25مئی 2017 تک ہونیوالی ملک کی چھٹی مردم شماری کے نتائج کے مطابق بلوچستان کی کل آبادی ایک کروڑ23لاکھ44ہزار408 نفوس پر مشتمل ہے جس میں مردوں کی تعداد64لاکھ83ہزار653جبکہ خواتین کی تعداد58لاکھ60ہزار646 ہے۔1998سے2017تک آبادی میں سالانہ اضافے کی شرح3.37فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس خطّے کی اہمیت کا اندازہ بانی پاکستان قائد اعظم محمّد علی جناح کے اس فرمان سے لگایا جا سکتا ہے “بلوچستان بہادر لوگوں کی سرزمین ہے۔
جاری ہے ۔۔۔