پاکستان کوسٹ گارڈز کی کاروائی،کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی شراب برآمد

Loading

پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے کی گئی کارروائی کے نتیجے میں بلوچستان کے ساحل سمندر سے کروڑوں روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی غیر ملکی شراب برآمد کر لی گئی ہے۔ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق بلوچستان کے ساحل سمندر سے 3805 بوتلیں غیر ملکی شراب برآمد کی گئی ہے، برآمد شدہ غیر ملکی شراب اندرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت کروڑوں روپے کے لگ بھگ ہے۔ترجمان کوسٹ گارڈز کی جانب سے منشیات کی روک تھاک سے متعلق دیئے گئے اپنے پیغام میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں