پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر صنعت و پیداوار آیت اللہ درانی انتقال کر گئے،

Loading

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر صنعت و پیداوار آیت اللہ درانی انتقال کر گئے، وہ یکم جنوری 1956 کو ضلع مستونگ کے نواحی گاوں پیڑنگ آباد میں پیدا ہوئے۔
انہوں نے فزکس میں پی ایچ ڈی ڈاکٹریٹ کی۔ آیت اللہ درانی نے دوران طالبعلمی سیاست میں حصہ لینا شروع کیا وہ نوجوانی سے ہی انقلابی خیالات رکھتے تھے 1974 سے 1976 تک پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن قلات ڈویژن کے صدر رہے 1977 میں پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن بلوچستان کے صدر منتخب ہوئے اور 1984 تک زمہ داریاں سرانجام دیں پھر 1985 سے 1989 تک پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے صدر کے طور پر نوجوان جیالوں کی تربیت کی۔ انہوں نے وزیراعظم بےنظیر بھٹو صاحبہ کے ساتھ بھی کام کیا اور 1989 سے 1990 ایڈوائزر ٹو پرائم منسٹر کی زمہ داریاں سرانجام دیں۔ یوسف رضا گیلانی کی کابینہ میں 2008 سے 2011 تک وزیر مملکت صنعت و پیداوار رہے۔
درانی صاحب کی تعلیمی خدمات کی بھی ایک لمبی فہرست ہے وہ بلوچستان یونیورسٹی میں شعبہ فزکس کے اعزازی پروفیسر تھے اس کے ساتھ یونیورسٹی کے ایڈوائزری بورڈ کے بھی صدر رہے جبکہ پاکستان کے دیگر سائنسی اداروں کے سربراہ بھی رہے۔
اللہ تعالی ان کو جنت الفروس میں اعلی مقام عطا کرے آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں