پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو ہرادیا۔۔۔

Loading

پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو ہرادیا۔بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے، ویرات کوہلی 60 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، شاہنواز دھانی کی جگہ محمد حسنین نے جب کہ بھارت نے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی ہیں۔دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان نے محمد رضوان اور محمد نواز کی شاندار اننگز کی بدولت بھارت کا 182 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

محمد رضوان نے 71 اور محمد نواز نے 20 گیندوں پر 42 رنز بنائے اور پاکستان کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔اس سے قبل ایشیا کپ 2022 میں بھارت نے پاکستان کو گروپ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Image
Image
Image
Screenshot 20220905 004010 Samsung Internet

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں