پاکستان میں پہلے روزے کے حوالے سے ماہر فلکیات نے کہا ہے کہ رواں سال ملک بھر میں پہلا روزہ 14اپریل جبکہ عیدالفطر 14مئی کو ہوگی۔ماہر فلکیات کا کہناہے کہ اس سال پاکستان میں 30روزے ہوں گے اور رمضان المبارک کا آغاز 14اپریل سے ہوگا۔دوسری جانب حرمین شریفین کیلئے رمضان المبارک کیلئے کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز جاری کر دیے گئے ہیں جس کے تحت رواں سال مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اجتماعی افطاری اور اعتکاف پر پابندی برقرار رہے گی۔