پاکستان ریڈ کریسنٹ کی جانب سے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیےمیراتھن ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔۔ پاکستان ریڈ کریسنٹ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی امداد اور بحالی کے لیے جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف اداروں کے طلباء سمیت 5000 نوجوانوں کے میگا یوتھ گیدرنگ اور میراتھن ایونٹ کا انعقاد کرکے سیلاب متاثرین کے لیے مدد کی۔ اور تقریب جناح کنونشن سنٹر میں منعقد ہوئی ۔