پاکستان اور چائنہ کی دوستی کی داستاں بلوچستان کے شہر گوادر میں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول 550طالبات کو مفت تعلیم فراہم کررہا ہے۔۔۔

Loading

پاکستان اور چائنہ کی دوستی کی داستاں بلوچستان کے شہر گوادر میں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول 550طالبات کو مفت تعلیم فراہم کررہا ہے۔چین کی مالی معاونت سے چلنے والاچین پاکستان دوستی گورنمنٹ گرلز مڈل سکول فقیر کالونی گوادر 550 طالبات کو مفت تعلیم فراہم کر رہا ہے جن کا تعلق گوادر شہر کے کم آمدنی والے گھرانوں سے ہے اسکول کے پرنسپل نے کہا کہ سکول مکمل طور پر فعال ہے جس کے لئے 15اعلی تعلیم یافتہ اساتذہ اور قابل عملہ طالبات کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ غیر نصابی مہارتیں بھی فراہم کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ مذکورہ سکول نے گوادر کے دیگر سرکاری سکولوں کے مقابلے میں بہترین نتائج دئیے ہیںچائنا فاﺅنڈیشن فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ کی طرف سے شروع کیے گئے اسکول کی توجہ تعلیم کے فروغ اور علاقے میں خواندگی کی شرح کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔ سکول کو 2017ءمیں پرائمری سے مڈل سطح تک اپ گریڈ کیا گیا تھا اور 2020ءمیں عمارت کی توسیع بھی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں