بامسار ٹیکنالوجی
ہیکنگ کی دنیا میں رافع بلوچ کے نام سے ہر کوئی واقف ہے رافع بلوچ وہ پہلے پاکستانی ہیں جنھوں نے مختلف قسم کی سکیورٹی خامیوں کو تلاش کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ رافع بلوچ کو گوگل اور فائر فوکس براؤزر میں سکیورٹی سسٹم میں خامی کی نشاندہی کرنے پر دونوں کمپنیوں کی جانب سے پانچ ہزار ڈالر انعامی رقم سے نوازا گیا۔ رافع بلوچ نے حال ہی میں کریپٹو کرنسی کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پائی کوائن میں جس طرح لوگ دلچسپی لے رہے ہیں وہ ایک سکیم اور فراڈیہ کے سوا کچھ نہیں۔ رافع بلوچ نے ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پائی کوائن کو اب تک بیس کے قریب ممالک نے بین کردیا ہے، بین کرنیوالوں میں سعودی عرب ،بنگلہ دیش اور امریکہ کی کچھ ریاستیں بھی شامل ہیں۔ رافع بلوچ نے کریپٹو کرنسی کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی کوئی ایسا مکینیزم ہو جس میں انٹرنیٹ صارفین سے یہ کہا جائے کہ اگر آپکو پیسے کمانے ہیں تو آپ ہماری اپلیکیشن کو مزید انٹرنیٹ صارفین کے ساتھ شیئر کریں اور اس پوری اسکیم کا کوئی بزنس ماڈل نہ ہو تو یہ ایک فراڈیہ کے سوا اور کچھ نہیں۔ پائی کوائن کی اگر ہم بات کریں تو اس نے اپنی ایک پوری ٹیم ہائیر کی ہوئی ہے جن کا کام سوشل میڈیا میں جاکر پراپگینڈا کرنا ہے۔کرپٹو کرنسی میں کچھ ایپلیکیشن ایسے بھی ہوتے ہیں جو انٹرنیٹ صارف کو ایک مدت تک کیش فراہم کرتی ہیں تاکہ ایک عام صارف کو یہ باور کرایا جاسکے کہ ہم فراڈ نہیں کررہے۔ اگر ہم پائی کوائن کی بات کریں تو پائی کوائن صارف کو یہ نہیں کہے گا کہ آپ کوئی ویلیو ایڈ کریں وہ صارف کو صرف یہ کہہ رہا ہوتا ہے کہ موبائل میں جاکر پائی کوائن کی اپلیکیشن انسٹال کریں۔ انسٹال کرنے کے بعد پائی کوائن صارف کی مائئنگ کریگی،مائئنگ سے مراد کنفرمیشن آف ٹرانزیکشن جس سے عام صارف کی ٹرانزیکشن کی پوری تفصیلات لی جاتی ہے۔ پائی کوائن ایک نئی سکیم اپلیکیشن نہیں ایسے کئی سکیم اپلیکیشن انٹرنیٹ پر موجود ہیں جس کو پائی کوائن نے کاپی کیا ہوا ہے۔ اصل میں ان اپلیکیشنز کے مقاصد زیادہ سے زیادہ صارف کو اپنی پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہوتا ہے۔ اگر ایک اپلیکیشن کو ملین صارفین انسٹال کرتے ہیں اور اس اپلیکیشن کو کروڑوں صارفین روزانہ کی بنیاد پر چیک کررہے ہوتے ہیں تو اس اپلیکیشن کو ایڈورٹائزمنٹ سے بہت فائدہ ملتا ہے۔عموما پائی کوائن جیسے اپلیکیشن انتظار کررہی ہوتی ہیں کہ انکے پاپلویٹیری میں اضافہ ہو اور ان کے اپلیکیشن کو کروڑوں صارفین استعمال کریں تاکہ ایڈ کے زریعے وہ زیادہ سے زیادہ پیسے کماسکیں۔