ٹیپو سلطان جنہیں میسور کا شیر بھی کہا جاتا ہے۔ برطانیہ میں ٹیپوسلطان کی تلوار 4 ارب 93 کروڑ روپے میں نیلام
برطانیہ میں ٹیپو سلطان کی تاریخی تلوار کو نیلامی کے لیے پیش کیا گیا جو 14 ملین پاؤنڈز میں فروخت ہوئی۔ جنگ آزادی کے ہیرو، مزاحمت و بہادری کا استعارہ اور میسور کے ٹائیگر کے نام سے مشہور ٹیپو سلطان کی تلوار فن ثقافت اور اسلحہ سازی کی مہارت کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہے۔ یہ تلوار 18ویں صدی میں میسور کے حکمراں ٹیپو سلطان کے نجی کوارٹر سے ملی تھی۔ٹیپو سلطان کو دھوکے سے ان کے چند ساتھیوں نے غداری کرتے ہوئے قتل کروانے میں برطانوی فوج کی مدد کی تھی۔ نوادرات سے لگاؤ رکھنے والا کون شخص ہوگا۔جو برصغیر کے بہادر اور جوان سپہ سالار حکمراں کی تلوار خریدنا نہ چاہتا ہو۔ تاہم نیلامی کے منتظموں کو امید نہ تھی کہ تلوار کی قیمت اتنی لگ جائے گی تاہم بولی کا آغاز ہی کانٹے دار ہوا۔ ٹیپو سلطان کی یہ تلوار 14 ملین پاؤنڈز یعنی 4 ارب 93 کروڑ اور 90 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی۔ نیلام گھر کے مطابق ٹیپو سلطان کے قتل کے بعد ان کی یہ تلوار برطانوی میجر جنرل ڈیوڈ بیرڈ کو ان کی ہمت کے نشان کے طور پر پیش کی گئی تھی۔ بی بی سی پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ ،تاہم خریدار کا نام سامنے نہیں آ سکا۔