ٹرینوں میں 70 فیصد بکنگ کا حکم، بغیر ماسک سفر کرنیوالوں پر جرمانہ ہوگا

Loading

ریلوے حکام نے کورونا ایس او پیز کے تحت ٹرینوں میں صرف 70 فیصد بکنگ کے احکامات دے دیے۔ میڈیا کے مطابق ملک میں کورونا کی تیسری لہر میں تیزی کے بعد این سی او سی کے فیصلے کے تحت ٹرینیں 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جائیں گی۔ اس سلسلے میں ریلوے حکام نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ٹرینوں کی بکنگ 70 فیصد سے زائد نہیں کی جائے گی، ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں مسافروں کو احتیاطی تدابیراپنانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہےکہ ٹرین میں بغیر ماسک سفر کرنے والوں کو جرمانہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کے بعد این سی او سی نے ملک بھر میں ایک بار پھر کئی پابندیوں کا نفاذ کیا ہے اور کاروبار بھی رات 8 بجے بند کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں