وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ کا دورہ کیا جہاں اس نے کھلی کچہری کی اور عوام کے مسائل سنے۔
وفاقی وزیر نے تربت بلیدہ روڑ کی تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور بلیدہ میں جاری ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔بلیدہ میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں کے معائنہ کرنے کے بعد کھلی کچہری سے خطاب کیا۔انھوں نے بلیدہ کے لیے ٹرانسفارمر کا اعلان کیا۔اساتذہ اور ڈاکٹرز کی حاضری یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر کیچ اور متعلقہ محکموں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز اور اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنایا جائے تاکہ مقامی لوگوں کو اپنے علاقے میں ریلیف مل سکے۔ بلیدہ دورے مے موقع پر وفاقی وزیر کے ہمراہ کمشنر مکران،ڈی سی کیچ اور دیگر محکموں کے سربراہان بھی شریک تھے۔