وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر سیکریٹری مواصلات وتعمیرات نے نواں کلی بائی پاس اور ہنہ اوڑک روڈ کے منصوبوں کی ناقص مانیٹرنگ اور کوتاہی برتنے پر ایکسئین اور ایس ڈی او کو عہدوں سے ہٹا دیا

Loading

وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر سیکریٹری مواصلات وتعمیرات نے نواں کلی بائی پاس اور ہنہ اوڑک روڈ کے منصوبوں کی ناقص مانیٹرنگ اور کوتاہی برتنے پر ایکسئین اور ایس ڈی او کو عہدوں سے ہٹا دیا جبکہ ٹھیکیدار کو واننگ جاری کردی گئ ۔ بدھ کو وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے نواں کلی بائی پاس اور ہنہ اوڑک روڈ کی تعمیر و مرمت کے منصوبے کا جائزہ لینے کے دوران سڑک کی تعمیر میں کوتاہی برتنے پر ایکسیئن اللہ محمد اور ایس ڈی او کی کا رکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوۓ ان کے خلاف فوری کاروائ کی ہدایت کی جس پر متعلقہ ایکسین اور ایس ڈی او کو انکے عہدوں سے ہٹا دیا گیا جبکہ کام کے معیار پر ٹھیکیدار کو وارننگ جاری کردی گئ ۔ اس موقع پر وزیر اعلی نے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نور الامین مینگل کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ کے کے لیۓ انکی جانب سے بنائے گئےطریقہ کار اور منصوبوں کی مانیٹرنگ کی تعریف کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں