وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خصوصی فنڈز سے کوسٹل یائیوے سے ملحقہ ہنگلاج مندر لنک روڈ کی تعمیر کا پہلا فیز کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے. لسبیلہ کی اقلیتی برادری کا حکومت بلوچستان سے اظہار تشکر. سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے مشیر پارلیمانی و اقلیتی امور کی تجویز پر گوادر ساحلی شایراہ سے ملحقہ تاریخی ہنگلاج مندر کے 13 کلویٹر لنک کی تعمیر کیلئے 120 ملین کی لاگت سے پراجیکٹ کی منظوری دی. سابق ایگزیکٹیو انجینئر بہرام گچکی نے ترجحی بنیادوں پر اس پراجیکٹ پر کام کا آغاز اور روڈ کے ارتھ ورک کا نوے فیصد تعمیراتی کام مکمل کیا تھا لیکن انکے تبادلے کے بعد تعینات افسران نےاس پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری رکھا. ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ڈاکٹر حسن وقار چیمہ اور سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو نورالامین مینگل ہنگلاج مندر پراجیکٹ سائٹ کی مانیٹرنگ کیلئے مسلسل دورہ کرتے رہے ہیں لنک روڈ پراجیکٹ کا پہلا فیز 4.7 کلومیٹر رواں ہفتے پایہ تکمیل کو پہنچ گیاہے اور پراجیکٹ کا فیز ٹو آئندہ مالی سال میں مکمل ہو گا تاہم منصوبے پر تیزی سے پیش رفت جاری ہے لسبیلہ میں اقلیتی کمیونٹی کی ویلفئیر انھیں ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کیلئے وزیر اعلی بلوچستان کی خصوصی دلچسپی سے ہنگلاج ماتا مندر میں متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے واضح رہے کہ گوادر ساحلی شاہراہ پر تفریحی مقام کنڈ ملیر سے ملحقہ تاریخی ہنگلاج مندر میں سال بھر یاتری اور سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہتا ہے پاکستان میں رہنے والے اقلیتی برادری کو مکمل مزہبی آزادی اور بنیادی حقوق میسر ہیں لسبیلہ کی ترقی میں اقلیتی برادری کا بھی اہم کردار رہا ہے لسبیلہ کی اقلیتی برادری نے ہنگلاج ماتا مندر میں ترقیاتی کاموں کیلئے خصوصی پیکیج پر حکومت بلوچستان کا شکریہ ادا کیا ہے.