٭ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیرصدارت گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا اجلاس
٭ اجلاس میں گوادر کی ترقی سے متعلق مختلف امور کا جائزہ اور بعض اہم فیصلوں کی منظوری
٭ ڈی جی جی ڈی اے شاہ زیب کاکڑ کی اجلاس کو ایجنڈے، گوادر ماسٹر پلان پر عملدرآمد، قواعد وضوابط وقوانین کی تیاری کے عمل، ترقی کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، ٹاؤن پلاننگ اور بلڈنگ کنٹرول کے امور پر بریفنگ
٭ اجلاس میں نجی شعبہ میں تعمیراتی عمل کی پیشرفت میں اضافے کے لئے جی ڈی اے بلڈنگ ریگولیشن 2020ء میں بعض ترامیم کی منظوری
٭ اجلاس میں گوادر میں سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے قیام کے مجوزہ منصوبے کی پیشرفت کا جائزہ
٭ گورننگ باڈی کی گوادر کے نئے ماسٹر پلان کے تحت تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافہ کے لئے جی ڈی اے کے آن لائن سسٹم کے قیام اور ون ونڈو آپریشن کے ذریعہ تعمیراتی شعبہ کو تمام سہولیات کی فراہمی کی ہدایت
٭ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تعمیراتی شعبہ کے لئے دیئے گئے تاریخی ریلیف پیکج سے ملک میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ کا اجلاس سے خطاب
٭ ریلیف پیکج سے نجی او رسرکاری شعبہ میں ترقیاتی عمل میں تیزی آئے گی اور گوادر کی ترقی پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ وزیراعلیٰ جام کمال خان
٭ گوادر کو پانی کی فراہمی کے مسئلے کا دیرپا بنیادوں پر حل یقینی بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت
٭ گوادر اولڈ ٹاؤن کے ساتھ ساتھ نئی آبادیوں کو پانی کی تقسیم اور ترسیل کا ماسٹر پلان اور واٹر پالیسی تیار کی جائے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت
٭ گوادر کو پانی کی فراہمی کا منصوبہ تین فیز پر مشتمل ہے جس میں پہلا فیز مکمل کرلیاگیا ہے۔ ڈی جی جی ڈی اے کی بریفنگ
٭ محکمہ پی ایچ اے کے اشتراک سے مختلف ذرائع سے دستیاب پانی گوادر شہر تک پہنچانے کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ڈی جی جی ڈی اے
٭ زیر تعمیر گوادر نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ دسمبر 2022میں مکمل کرلیا جائے گا۔ چیئرمین جی پی اے نصیرکاشانی
٭ جی بی اے کے تحت بندرگاہ پر تعمیر کئے جانے والے ڈیسیلینیشن پلانٹ سے آئندہ دو سے تین ماہ میں پندرہ لاکھ گیلن پانی روزانہ دستیاب ہوگا۔ چیئرمیں جی بی اے
٭ گوادر پورٹ پر ایل این جی ٹرمینل کے قیام کے منصوبے پر جلد عملدرآمد کا آغاز کردیا جائے گا۔ چیئرمین جی بی اے