وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے ملک شہر یار میر بہروز ریکی امجد صدیقی میر اسماعیل مینگل اور سردار نعمت اللہ پر مشتمل بلوچستان کول مائینز اونرزایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی اس موقع پر معدنیات کے شعبہ کی ترقی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئ وفد نے کورنا وائرس کی موجودہ صورتحا ل کے معدنی شعبہ اور کان کنی کی صنعت پر مرتب ہونے والے اثرات سے وزیراعلی کو آگاہ کیا اور مائینگ سیکٹر کی ترقی کے لیۓ حکومتی اصلاحات و اقدامات منرل پالیسی اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں معدنی پیداوار میں اضافے کے لیۓ ترقیاتی منصوبوں کی شمولیت کو سراہتے ہوۓ کوئلہ اور دیگر معدنیات پر مختلف مدات میں رائلٹی فیسوں اور ٹیکسوں میں اضافے کو 31 دسمبر 2020 تک موخر کرنے پر وزیراعلی کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر بات چیت کرتے ہوۓ وزیراعلئ نے کہا کہ کورونا وائرس کے معاشی و اقتصادی اثرات اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیۓ صوبائ حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں خصوصی منصوبے شامل کیۓ ہیں شعبہ معدنیات صوبے کا اہم پیداواری سیکٹر ہے جس سے ہزاروں لوگوں کا روزگا ر وابستہ ہے جبکہ یہ شعبہ صوبے کی آمدنی کا بھی اہم زریعہ ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں معدنی شعبہ کو وہ اہمیت نہ مل سکی جو ملنی چاہۓ تھی تاہم موجودہ حکومت تمام پیداواری شعبوں کو ترقی دینے کے لیۓ اصلاحات متعارف کرا رہی ہے جس سے نہ صرف روزگار اور معاشی و اقتصادی سرگرمیو ں میں تیزی آۓ گی بلکہ ہمارے محاصل میں بھی اضافہ ہو گا اور حقیقی مائین اونرز کی حو صلہ افزائ اور انکے اعتماد میں اضافہ ہوگا وزیراعلئ نے کہا کہ معدنی شعبہ کے ٹیکسوں سے متعلق تمام امور اور پالیسی سازی میں میں تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جاۓ گا