وزیراعظم کا سعودی عرب کی ایران کیساتھ تعلقات بحالی کی خواہش کا خیر مقدم

Loading

وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کی جانب سے ایران کیساتھ تعلقات کی بحالی کیلئے جاری مثبت بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمارا ہمسایہ جبکہ سعودی عرب انتہائی قریبی دوست ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے اٹھایا گیا یہ اقدام مسلم امہ کو مضبوط کرنے کا باعث بنے گا۔
خیال رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ایران پڑوسی ملک ہے اور ہماری خواہش ہے کہ ان کے ساتھ تعلقات اچھے ہوں۔ تہران ترقی کرے، خوشحال ہو۔ خطے سمیت دنیا بھر میں دوستوں کے ساتھ مل کر ایران کے ساتھ مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب تیل کی دریافت سے پہلے سے موجود ہے۔ سعودی وژن 2030ء زیادہ طاقتور معیشت اور سعودی عوام کو زیادہ بہتر زندگی فراہم کرنے کے لیے لایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں