باہمی رابطوں کیلئے دنیا بھر میں مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ کے اکاؤنٹ چوری یا ہیک کرنے کیلئے ہیکرز اب ایک اور نیا حربہ آزما رہے ہیں جس سے متعلق کمپنی نے صارفین کو خبردار کرتے ہوئے چند مخصوص پیغامات سے محفوظ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے پلیٹ فارم ویب بیٹا انفو نے صارفین کو سپیم میسیجز سے خبردار کیا ہے جو دراصل ان کے اکاؤنٹس چوری کرنے کی ایک کوشش ہے۔ بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ آپ کے اکاؤنٹ کو ری نیو کرنے سے متعلق کوئی پیغامات نہیں بھیج رہا، ایسے ان آفیشل اکاؤنٹس جو واٹس ایپ پر آپ سے 6 ہندسوں پر مشتمل کوڈ کا مطالبہ کریں، انہیں بلاک اور رپورٹ کریں۔