نظریہ کمیونیزم – کامیابی کا زینہ یا بربادی کا فارمولا۔۔۔

Loading

Capitalism, Socialism, and Communism - ppt video online download

حصہ  دوئم   :-  

  پاکستان میں کمیونزم کے پوجاریوں نے ان ناقابل    عمل نظریات  کا پرچار بڑی شدومد سے کررہے ہیں۔یہ آوازیں پاکستان کی تخلیق کے ساتھ ہی وجود میں آئیں تھیں حالانکہ پاکستان کا مطلب کیا لااللہ الااللہ کا واضع نظریہ موجود تھا۔اس واضع نظریے کی موجودگی میں پاکستان کو ایک لبرل اور سیکیولر ریاست قرار دینے کی باضابطہ کوشش کی جارہی ہے۔اس میں یونیورسٹی ،کالیجز کے اساتذہ کرام  اور پڑھے لکھے لوگ بھی شامل ہیں جو کہ ان نظریات کی ناکامی کو دیکھنے کی بجائےان کے اندر چھپے ہوئے نعروں کی بنیاد پر زیادہ ان کو ترجیع دیتے ہیں ۔چند سوشل میڈیا پلیٹ فارم  جن میں  زرمبش  ریڈیو ،بی این ایم ،شامل ہیں   انہوں  نے بلوچستان  کے ہزاروں بچوں کا مستقبل  تاریک کیا  انہیں انقلاب کے ناقابل عمل اور ناکام خواب دکھاکر مشتعل کیا اور ان کے ہاتھوں  سے انجنیئر کی ڈگریاں لیکر  ان کے ہاتھوں میں کلاشنکوف پکڑائی ۔یہ گروہ آج بھی اس  شرانگیز مشن پر کا ربند ہیں اور بلوچستان کی مختلف یونیورسٹیوں میں کمیونیزم اور سوشلزم جیسے ناکام اور افراتفری پیدا کرنے والے نظریات کی کتابوں کی پرچار میں مصروف ہیں ۔یہ ناعاقبت اندیش لوگ نا صرف بلوچ عوام کے دشمن ہیں بلکہ آنے والی  اپنی نسلوں کا مستقبل بھی تاریک کررہے ہیں اور ایک ایسے نظریہ کا پرچار کررہے ہیں جوکہ دنیا میں ناکامی کا منہ دیکھ چکا ہے ۔۔۔

کالم آگے جاری ہے ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں