حصہ اول :-
کمیونیزم ،سوشلزم ناقابل عمل نظریات ہیں جیسا کہ روس ،چائنہ ،کیوبا ،شمالی کوریا ،ویتنام ،سمیت دیگر کئی ممالک نے کمیونیزم اور سوشلزم کے نظریات کو ترک کیا اور متبادل نظام اپنانے پر مجبور ہوگئےاس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ کمیونیزم اور سوشلزم کے نظریات سے محض جزبات کو ابھارتے ہیں ۔یہ نظریہ انفرادی ملکیت کے خلاف ہے۔یہی وجہ ہے کہ اس نظام کے تحت انفرادی ترقی سے عام آدمی محروم رہتا ہے۔ جس کی وجہ سے دولت وسائل کے اختیار ملک کے حاکم ڈکٹیٹرز کے پاس چلا جاتا ہے۔ان ناقابل عمل نظریات کی وجہ سے معاشرے میں مایوسی پہیلتی ہےجو کہ ذہنی انتشار اور انارکی کا ذریعہ بنتی ہے اس کی ایک مثال چے گویرا ہے جو مارکسزم کا ماننے والا تھا اس نے کئی ممالک میں انارکی کو فروغ دیا جن میں جنوبی امریکہ اور افریقہ کے ممالک شامل ہیں چے گویرا کو فیڈل کاسترو جیسے دیرینہ ساتھیوں نے اپنے ملک سے بے دخل کیا۔بدقسمتی سے آج چے گویرا جیسا انتہا پسند اور ناپسندیدہ شخص کئی نوجوانوں کا ہیرو بناکر پیش کیا جارہا ہے۔
آگے جاری ہے ۔۔۔