بارسلونا کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی کی شرٹس 50 ہزار فٹبالرز کیلئے مفت ویکسین کا ذریعہ بن گئیں ۔
میسی نے 3 دستخط شدہ شرٹس عالمی وبا کی ویکسین بنانے والی چین کی کمپنی کو عطیہ کیں ، اس کے بدلے میں کمپنی 50 ہزار فٹبالرز کیلئے ویکسین دے گی ۔ ارجنٹائن کے 26 فرسٹ ڈویژن کلبوں کے کھلاڑیوں کو بھی ویکسین لگائی جائے گی۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں عالمی وبا سے 14 کروڑ ، 25 لاکھ ، 27 ہزار ، 267 افراد متاثر ہو گئے جبکہ وبا سے اموات کی تعداد 30 لاکھ 39 ہزار 56 ہوگئی ۔ دنیا بھر میں وبا کے 12 کروڑ ، 9 لاکھ ، 56 ہزار ، 357 مریض صحت یاب ہوئے۔
میسی کی شرٹس 50 ہزار فٹبالرز کیلئے مفت ویکسین کا ذریعہ بن گئیں
Lionel Messi, shirts, free vaccines, 50,000 footballers, Argentine, Barcelona
20 اپریل 2021 (10:33) 2021-04-20
بارسلونا کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی کی شرٹس 50 ہزار فٹبالرز کیلئے مفت ویکسین کا ذریعہ بن گئیں ۔
میسی نے 3 دستخط شدہ شرٹس عالمی وبا کی ویکسین بنانے والی چین کی کمپنی کو عطیہ کیں ، اس کے بدلے میں کمپنی 50 ہزار فٹبالرز کیلئے ویکسین دے گی ۔ ارجنٹائن کے 26 فرسٹ ڈویژن کلبوں کے کھلاڑیوں کو بھی ویکسین لگائی جائے گی ۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں عالمی وبا سے 14 کروڑ ، 25 لاکھ ، 27 ہزار ، 267 افراد متاثر ہو گئے جبکہ وبا سے اموات کی تعداد 30 لاکھ 39 ہزار 56 ہوگئی ۔ دنیا بھر میں وبا کے 12 کروڑ ، 9 لاکھ ، 56 ہزار ، 357 مریض صحت یاب ہوئے ۔
برازیل میں وبا سے 3 لاکھ ، 73 ہزار 442 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ بھارت میں وبا سے 1 لاکھ 80 ہزار 550 ہلاکتیں ہوئیں ۔ میکسیکو میں وبا سے 2 لاکھ 12 ہزار 339 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔ برطانیہ میں وبا سے 1 لاکھ ، 27 ہزار 274 افراد ہلاک ہوچکے ۔ اٹلی میں وبا سے 1 لاکھ ، 17 ہزار 243 ہلاکتیں ، فرانس میں 1 لاکھ 1 ہزار 180 ہلاکتیں ہوئیں۔
روس میں وبا سے 1 لاکھ ، 5 ہزار 928 ہلاکتیں ، جرمنی میں 80 ہزار 718 ہلاکتیں ہوئیں۔
اسپین میں وبا سے 77 ہزار ، 102 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ ایران میں 67 ہزار 130 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔ انڈونیشیا میں 43 ہزار 567 افراد ہلاک ، جنوبی افریقہ میں 53 ہزار 736 ہلاکتیں ہوئیں۔