مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کے ایک اور جعلی مقابلے کا پول کھل گیا

Loading

سری نگر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کےایک اور جعلی مقابلے کا پول کھل گیا۔

غیرملکی خبررساںادارے کےمطابق بھارتی فوج نے 18جولائی کو جعلی مقابلے میں 3کشمیری نوجوانوں کو ’’پاکستانی دہشتگرد ‘‘ قرار دیتے ہوئے شہید کردیا تھاتاہم ان نوجوانوں کے اہلخانہ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونیوالی تصاویر میں ان نوجوانوں کو شناخت کرلیا۔

نصیب کھٹانہ نامی شخص کی جانب سے تصدیق کی گئی ہےکہ ان کے تین رشتےدار 18 سالہ ابرار، 21 سالہ امتیار اور 25 سالہ ابرار 16جولائی کو راجوڑی ضلع سے کام کی تلاش میں کشمیر گئے تاہم ایک ہی روز بعد ان تینوں نوجوانوں سے اہلخانہ کا رابطہ منقطع ہوگیا۔

نصیب کھٹانہ نے غیرملکی خبررساںادارے سے گفتگو میںکہاکہ ہمیں انصاف اور شہداء کا جسد خاکی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں