مسجد نبوی حضرت محمد ﷺ میں پاکستان کے صوبے بلوچستان سے تعلق رکھنے والا بابا قادر بخش مری جس نے 15 سال سےبکریاں چرا کر عمرے کے لیے پیسے جمع کیے۔۔۔

Loading

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے پاکستانی بابا سے متعلق اب کچھ ایسی معلومات سامنے آ رہی ہیں، جو کہ سب کو حیران کر رہی ہیں۔

مدینہ منورہ میں موجود مسجد نبوی ﷺ میں ایک ایسے شخص نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے، جو کہ سفید رنگ کی چادر اوڑھے سر پر جبہ پہنے مسجد نبوی ﷺ میں چہل قدمی کر رہا تھا۔

عرب میڈیا پر اس شخص کا کافی چرچہ ہوا تھا، تاہم اب خبر سامنے آئی ہے، کہ یہ بزرگ شخص قادر بخش مری پاکستان کے صوبے بلوچستان سے تعلق رکھتا ہے۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والے یہ باباجی حب چوکی کے قریب ساکران کے علاقے میں ایک جھونپڑی میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں۔ چاروں طرف جھڑیوں اور ہریالی میں گھری جھونپڑی انتہائی سادہ تھی، جہاں سوائے چٹائی کے اور کچھ نہ تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ باباقادر بخش مری 8 سے 10 سال پہلے یہ سوچ چکے تھے کہ انہیں عمرہ کرنا ہے، گزشتہ 15 سال سے باباجی بکریاں چرا کر پیسے اکھٹے کرتے رہے تاکہ اللہ کے گھر اور آخر زماں حضرت محمد ﷺ کے شہر کی زیارت حاصل ہو سکے۔

تاہم کرونا نے ان کا خواب پورا ہونے سے روکا تو ٹھہر تو گئے مگر ہمت نہ ہاری اور پھر دوبارہ پیسے جمع کیے کیونکہ باباجی کا پاسپورٹ ایکسپائر ہو چکا تھا۔

انٹرویو کے دوران باباجی نے مزید بتایا کہ جب مشہور ہوئے تو لوگ میرے ساتھ ویڈیو بناتے، لوگ دعا کی طلب بھی کرتے، لیکن اُس وقت تک مجھےخود علم نہیں تھا کہ لوگ میرے پاس کیوں آ رہے ہیں۔

جبکہ باباجی نے اللہ کے گھر بھی یہی دعا کی کہ یا اللہ مجھے اپنے گھر بلاتے رہنا۔ جبکہ بابا جی نے بتایا کہ عرب شہزادے نے انہیں بلایا ہے، جس کے لیے وہ دوبارہ سعودی عرب جائیں گے۔

جبکہ باباجی کے بیٹے کا کہنا تھا کہ میرے والد نے 15 سال پہلے حج کا ارادہ کیا تھا، نبی ﷺ کے روزے کا دیدار کروں گا، مگر اس وقت ہمارے پاس پیسے نہیں تھے، باباجی نے بکریاں چرا کر پیسے اکھٹے کرنا شروع کیے۔ بچوں کی پریشانی تھی کہ کہیں بابا لاپتہ نہ ہو جائیں کیونکہ نہ موبائل فون تھا اور نہ ان کے ساتھ کوئی گروپ تھا۔ کیونکہ والد تنہا ہی نکل پڑے تھے۔

لیکن بیٹے نے سعودی عرب میں موجود پاکستانیوں کی مدد سے والد کی خبر ملتی رہتی، لیکن بیٹے نے یہ انکشاف بھی کیا کہ والد کبھی کبھار مسجد الحرام میں ہی سو جاتے تھے، کھانا پینا تو مسجد الحرام میں ہوتا تھا مگر سعودی عرب میں ان کی زندگی کے حسین لمحات گزرے ہیں۔

مسجد نبوی ﷺ سے وائرل ہونے والے بزرگ بلوچستان کے رہائشی نکلے عبدالقادر بخش  نے عید الاضحیٰ پر تمام بکریاں بیچ دیں ان سے جمع ہونے والے پیسوں سے ویزا کی  درخواست

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں