اس نئے پارک میں ایک سوئمنگ پول بنایا گیا ہے جہاں گرمیوں کے موسم میں تیراکی کا خوب لطف اٹھایا جاسکتا ہے۔ سیر و تفریح کے لیے جانے والے بچوں کو ہلے گلے کا موقع فراہم کرنے کے لیے کھیل کود اور جھولوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے
ہےاس نئے پارک میں ایک سوئمنگ پول بنایا گیا ہے جہاں گرمیوں کے موسم میں تیراکی کا خوب لطف اٹھایا جاسکتا ہے یہاں لوگوں کو اپنے لیے کھانا تیار کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، اس لیے یہاں آنے والے لوگ اپنا من پسند کھانا تیار کرنے کے ساتھ ساتھ روایتی ڈش سجی بھی بنا سکتے ہیں۔ ہم نے یہاں پکنک کے لیے آنے والے متعدد لوگوں کو روایتی خیموں کے اندر سجی اور دیگر پکوانوں سے لطف اندوز ہوتے دیکھا۔
کوہ چلتن کا شمار بلوچستان کے معروف پہاڑوں میں ہوتا ہے جو کہ مغرب میں کوئٹہ شہر کے ساتھ ساتھ ضلع مستونگ میں لکپاس کے علاقے تک پھیلا ہوا ہے۔ سردیوں میں بسا اوقات اس پہاڑ کے بہت سارے حصے برف سے ڈھک جاتے ہیں۔