لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

Loading

Gaddafi Stadium, Lahore: Location, History & More | Zameen Blog

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لگ بھگ 50 برس بعد لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیبیا کے سابق حکمراں کرنل معمر قذافی کے نام سے منسوب اس اسٹیڈیم کا شمار پاکستان کے بہترین کرکٹ گراؤنڈز میں ہوتا ہے۔پی سی بی نے کمرشل بنیادوں پر اسپانسرز کے ساتھ مل کر نہ صرف لاہور کے قذافی اسٹیڈیم بلکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی سمیت ملک کے دیگر کرکٹ اسٹیڈیمز کے نام تبدیل کرنے کا بھی اُصولی فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کرکٹ کی معروف ویب سائٹ ‘کرک انفو’ کو بتایا کہ قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ سیاسی نہیں بلکہ کمرشل ہے۔ان کے بقول اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کے لیے مارکیٹنگ ریسرچ کمپنی ‘یو گو’ کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ کمپنی کی مشاورت سے پی سی بی اپنے کرکٹ اسٹیڈیمز کی برینڈ مالیت کا تعین کرے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسپانسرز کی جانب سے اچھا ردِعمل آیا ہے اور بہت جلد قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کر کے اسپانسر کے نام کے ساتھ اسٹیڈیم کے نام کا انتخاب کیا جائے گا۔

پی سی بی کے ایک ذمے دار نے وائس آف امریکہ کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے کی تصدیق کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں